میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا وزیر اعظم پاکستان کے نام خط

0
128

پاکستان ٹوڈے: کراچی کے ٹریفک کے مسائل کے وزیر اعظم پاکستان سے کردار ادا کرنے کی درخواست

تفصیلات کے مطابق گرین لائن بس سروس منصوبہ سندھ انفراسٹرکچر کمپنی نے مکمل کرنا تھا۔ نمائشی چورنگی سے میونسپل پارک جامع کلاتھ مارکیٹ تک بہت بری صورتحال ہے۔ بری صورتحال اور ٹریفک کی روانی کا مسئلہ گرین لائن منصوبے کا نامکمل ٹریک ہے۔

لاکھوں لوگوں کو ایم اے جناح روڈ سے روزانہ گزر ہوتا ہے جنہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ لیاری ایکسپریس وے منصوبے پر ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی کی وجہ سے بھی اندرون شہر مسائل ہیں۔ لیاری ایکسپریس وے کے ماہرین نے بتایا کہ اس منصوبے پر ہیوی ٹریفک چل سکتی ہے۔

لیاری ایکسپری وے پر کراچی پورٹ سے ملک بھر میں جانے اور آنے والی گاڑیوں کو اجازت دی جائے۔ وزیر اعظم صاحب آپ کی درلچسپی اور قائدانہ صاحتیوں نے لاہور کو تبدیل کیا۔ میئر کراچی, کراچی میں ٹریفک کے مسائل بھی آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔

Leave a reply