موسیقی کی دنیا کا عظیم ستارہ: استاد نصرت فتح علی خان

0
79

پاکستان ٹوڈے: استاد نصرت فتح علی خان برصغیر میں موسیقی کی روایت بہت پرانی ہے۔ اس فن نے مغلیہ دور سے بہت پہلے عروج حاصل کر لیا تھا۔ امیر خسرو کے بعد تان سین اور بیجو باورا سے ماضی قریب تک سینکڑوں کلاسیک گائیک اس فن کے امین بنے اور ان عظیم فنکاروں کی فہرست نصرت فتح علی خان کا نام کے بنا مکمل نہیں ہوسکتی ۔

کانوں میں رس گھولنے والی آوازکے مالک استاد نصرت فتح علی خان نے اپنی تمام عمر قوالی کے فن کو سیکھنے اور اسے مشرق و مغرب میں مقبول عام بنانے میں صرف کر دی، انہوں نے صوفیائے کرام کے پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا۔ نصرت فتح علی خان کی ایک حمد ’وہی خدا ہے‘ کوبہت پذیرائی حاصل ہوئی۔
حمد ۔ وہی خدا ہے

نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کے 25 البم ریلیز ہوئے ، ابتداء میں حق علی علی اور دم مست قلندر وہ کلام تھے جس سے انہیں شناخت ملی ،استاد نصرت فتح علی خان نے فن قوالی میں ایسی ایسی نئی جہتیں روشناس کرائیں کہ اردو زبان سے نابلد غیرملکی بھی ان کی قوالیوں پر جھوم اٹھے۔

قوالی دم مست قلندر مست مست

پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول نامور گلوکاراور موسیقار نصرت فتح علی خان نے اپنے طویل کیریئر کے دوران عارفانہ کلام، گیتوں، غزلوں اور قوالیوں سے دنیا کو اپنا گرویدہ بنائے رکھا۔ ان کے مقبول نغموں میں انکھیاں اڈیک دیاں، کسی دا یار نا وچھڑے، میرا پیا گھر آیا اور میری زندگی تیرا پیار،سُن چرخے دی مٹھی مٹھی کُوک سمیت متعدد قوالی شامل ہیں۔
گیت ۔ سُن چرخے دی مٹھی مٹھی کُوک

ایک ملی نغمے ’میری پہچان پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے گایا گیت ’’اس دنیا کے غم‘’جانے کب ہوں گے کم‘‘ آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسے ہیں۔
جانے کب ہوں گے کم گیت۔

نصرت فتح علی خان کو بھارت میں بھی بے انتہا مقبولیت اور پذیرائی ملی ۔ جہاں انہوں نے جاوید اختر، لتا مینگیشکر، آشا بھوسلے اور اے آر رحمان جیسے فنکاروں کے ساتھ کام کیا۔ نصرت فتح علی خاں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ آواز کا جادو بھی جگایا، جس میں اور پیار ہوگیا، کچے دھاگے اور کارتوس شامل ہیں۔
گیت آفرین آفرین

استاد نصرت فتح علی خان نے فن موسیقی کی ایسی صبح کی جس کی کبھی شام نہیں ہو گی، انہیں فنی خدمات پر صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت متعدد ملکی اور عالمی اعزازات سے بھی نوازا گیا جبکہ ٹائم میگزین نے 2006 میں ایشین ہیروز کی فہرست میں ان کا نام شامل کیا۔ نصرت فتح علی خان کی قوالی کے 125 سے زائد آڈیو البم جاری ہوئے، ان کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے۔

Leave a reply