شہر قائد میں جھلسا دینے والی گرمی کا زور کب ٹوٹے گا؟

0
89

پاکستان ٹوڈے: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ جزوی طور پر ابر آلود اور تیز ہوائیں چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق بلوچستان میں شمال مغربی ہواؤں کے اثر میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ہیٹ ویو کے کم ہونے کے بعد دوپہر اور شام کے وقت مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ درجہ حرارت 34 سے 36 گریڈ کے درمیان رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے جزوی ہیٹ ویو کی وارننگ جاری کی تھی، جس میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ بحیرہ عرب سے معمول کی ٹھنڈی سمندری ہواؤں کی عدم موجودگی کو قرار دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز کراچی میں صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری،جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کے باسیوں کو یقین دلایا ہے کہ ان حالات میں مکمل ہیٹ ویو میں بڑھنے کا امکان نہیں۔

Leave a reply