پاکستان تحریک انصاف کے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا

0
112

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کو چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد کردیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کا معاملہ شبلی فراز کو طے کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد معاملہ سیاسی کمیٹی کے سپرد کیا گیا۔

سیاسی کمیٹی میں کثرت رائے سے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کیا گیا۔ سیاسی کمیٹی کے فیصلے سے چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا کو آگاہ کردئا گیا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ پی اے سی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام تجویز کریں گے۔

Leave a reply