(پاکستان ٹوڈے) سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈان کا استعمال بیشتر افراد ملازمت کی تلاش کیلئے کرتے ہیں اور عموماً اسی سے متعلق فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں، مگر اب مائیکرو سافٹ کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے گیمنگ کے شعبے میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس مقصد کیلئے لنکڈان میں ورڈل جیسی پزل گیمز کو متعارف کرایا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے 3 گیمز کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک گیم پن پوائنٹ ہے، دوسری کوئنز، جبکہ تیسری کراس کلائمب ہے۔کمپنی کی جانب سے انہیں ذہن کو مصروف رکھنے والی گیمز قرار دیا گیا ہے اور ہر گیم کو ایک فرد دن بھر میں صرف ایک بار کھیل سکے گا۔
البتہ گیمز کھیلنے والے اپنے سکورز کو دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔لنکڈان کی جانب سے صارفین کی کامیابی کے ریکارڈ کو بھی ٹریک کیا جائے گا ،تاکہ وہ روزانہ گیمز کھیلنے کے لیے واپس آئیں۔
لنکڈان کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے، جو اسے ملازمت کی تلاش یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں،مگر کمپنی کو توقع ہے کہ گیمز کے اضافے سے سائٹ پر صارفین کی انگیج منٹ بڑھ جائے گی۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔