پاکستانی ایئر پورٹس سے حج آپریشن کا آغاز ہو گیا

0
52

پاکستان ٹوڈے: پاکستانی عازمین حج کیلئے خوشخبری۔ ملک بھر کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سمیت ملک بھر کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر حج آپریشن کا آغاز ہو گیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز گزشتہ رات پونے دو بجے روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی امیگریشن سعودی حکام کراچی میں ہی کریں گے،کراچی میں امیگریشن کے بعد سعودی عرب میں عازمین کی امیگریشن نہیں ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق سعودی امیگریشن کیلئے ائیرپورٹ پر خصوصی کاؤنٹربنائےگئے ہیں۔

حج پرواز کے پہلے15روزتمام پروازیں مدینہ ایئرپورٹ اتریں گی، جبکہ 24مئی تا9 جون بیشترپروازیں جدہ اتاریں جائیں گی۔حج فلائٹ آپریشن 9 جون کو اختتام پذیر ہو گا، 20 جون کو پہلی پرواز حجاجِ کرام کو لیکر وطن واپس پہنچے گی۔

Leave a reply