شہبازشریف ن لیگ کی صدارت سے استعفیٰ کیو دیا ؟

0
73

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے پارٹی عہدہ چھوڑ دیا، شہباز شریف نے اپنا استعفیٰ پارٹی قائد میاں نواز شریف کو ارسال کر دیا۔

شہباز شریف نے دو روز قبل پارٹی قائد کو مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا ،مسلم لیگ ن پنجاب کے اجلاس میں نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنانے کی قرار داد بھی پاس کررکھی ہے۔

پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آئین کی شق 15کے تحت بلایا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی مجلس عاملہ کے 28 مئی کے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا

Leave a reply