لاہور:(پاکستان ٹوڈے) 14 مئی صحت کی سہولت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتال طبی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل
گزشتہ روز فیلڈ ہسپتالوں میں 4198 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں، صوبہ بھر میں 368 مریضوں کے لیب ٹیسٹ کئے گئے، 246 مریضوں کے الٹراساونڈ، ایکسرے کئے گئے۔
پنجاب کے تمام فیلڈ ہسپتالوں میں اب تک 26603 مریض طبی سہولیات سے استفادہ کر کے ہیں، مظفرگڑھ، فیصل آباد، اوکاڑہ، ڈی جی خان، اٹک، بہاولپور میں فیلڈ ہسپتال عوام کی خدمت کررہے ہیں۔
سرگودھا، حافظ آباد، ملتان، جھنگ، نارووال، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی فیلڈ ہسپتال کام کررہے ہیں، منڈی بہاوالدین، چکوال، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لودھراں، خانیوال، لیہ، پاکپتن، سیالکوٹ، وہاڑی، مری اور جہلم میں بھی فیلڈ ہسپتالوں نے کام شروع کردیا۔
تمام مریضوں کو ادویات، ٹیسٹوں کی مفت طبی سہولیات دی جارہی ہیں، صوبائی وزیر صحت پنجاب، روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ ہسپتالوں کی کارکردگی، موومنٹ مانیٹر کررہے ہیں، مریضوں کے گھروں میں مفت ادویات فراہم کرکے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا۔
وی پی این پرپابندی کامعاملہ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔