پاکستان ٹوڈے: گوگل نے محض لکھ کر ویڈیو تیار کرنیوالا متاثر کن ٹول متعارف کروا دیا۔
گوگل نے تحریر سے ویڈیو تیار کرنیوالا اے آئی ٹیکنالوجی مبنی ایک نیا ٹول ویو (Veo) اس اے آئی ٹول کوگوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر متعارف کرایا گیا۔ کمپنی کے مطابق ویو سے صارفین کو سابقہ ماڈلز کے مقابلے میں زیادہ معیاری اور بہترین ریزولوشن پر مبنی ویڈیوز محض لکھ کر تیار کرنے کا موقع ملے گا۔
اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ویڈیو کو تیار کرنیوالے ٹولز نئے نہیں مگر گوگل ویو زیادہ جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔اس سے قبل چیٹ جی پی ٹی تیار کرنیوالی کمپنی اوپن اے آئی بھی Sora کے نام سے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹول تیار کر چکی ۔ گوگل کا نیا ٹول 1080p ریزولوشن پر مبنی ایک منٹ طویل ویڈیو محض آپ کے چند الفاظ تحریر کرنے پر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی کے مطابق صارفین اس ویڈیو میں سنیماٹک ایفیکٹس بھی تحریری ہدایات کے ذریعے شامل کر سکیں گے۔اس کی خاص بات یہ ہے کہ ہر بار ویڈیو کو شروع سے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ ایک بار اسے بنانے کے بعد بھی مخصوص حصوں کو تحریری ہدایات سے ایڈٹ کرنا ممکن ہوگا،مگر یہ ٹول ابھی تمام صارفین کو دستیاب نہیں ہوگا۔
گوگل کے مطابق فی الحال یہ ٹول مخصوص صارفین کو دستیاب ہوگا، مگر کمپنی کی جانب سے مستقبل قریب میں اسے یوٹیوب شارٹس اور دیگرایپس کیلئے متعارف کرانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
دنیا کا سب سے پتلا آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہو گا؟
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔