وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے منگل کے روز معروف اداکار طلعت حسین کے سوئم میں شرکت کی

0
43

پاکستان ٹوڈے: اس موقع پر صوبائی وزیر ذوالفقار شاہ، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ اور دیگر بھی موجود تھے

تفصیلات کے مطابق طلعت حسین کے مقابلے کا شاید ہی کوئی فنکار اس ملک میں گزرا ہو۔ طلعت حسین اور ضیاء محی الدین ایک منفرد شخصیت کے حامل تھے۔ ہم یہ کہیں کہ بہت جلد کوئی ان کا خلا پر کرلے گا تو شاید یہ ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے اپنی زندگی میں اپنے شعبہ اور ان سے وابستہ افراد کے لئے خدمات دی ہیں اور جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے جو کام کیا ہے پوری زندگی پاکستان کے عوام کے لئے یادگار رہیں گے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

Leave a reply