مری: مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف نے بانی پی ٹی آئی کے بارے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان سے انتقام لینے کا کبھی سوچا تک نہیں۔
مری میں پارٹی سینٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے اپنے ایوانوں میں عوامی مسائل کے حل کا سوچیں اور عام آدمی کو ریلیف دینے کا سوچیں۔
میاں نواز شریف نے ملک کی خاطر مل کر چلنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے سیاسی مخالفین کے ساتھ بیٹھے تاکہ ملک دوبارہ پٹری پر آسکے، جبکہ قید کے دوران عمران خان نے ہم پر اپنا پھرپور زور چلایا، وہ امریکا جا کر ہمارے اے سی اتارنے کی باتیں کرتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ یقین مانیں میں نے کبھی یہ سوچا تک نہیں کہ اس سے انتقام لوں نہ مجھے اس سے کوئی غرض ہے کہ اس کو جیل میں کون کون سی سہولیات مل رہی ہیں۔
نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی کو اجلاس میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ مجھے یاد ہے جب میں اور شاہد خاقان جیل میں تھے تو سعدیہ عباسی صاحبہ صبح شام ہماری خدمت کرتی رہتی تھیں، سعدیہ نے بھی بہت مشکل حالات کا سامنا کیا، ہمارے ساتھ اتنا ظلم ہوا کہ میری آنکھوں کے سامنے میری بیٹی کو گرفتار کیا گیا، یہ لوگ مریم نواز کو باہر سے بھی گرفتار کر سکتے تھے لیکن ان کی کوشش تھی کہ کسی طرح مجھے توڑ سکیں۔
نواز شریف نے پارٹی کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی میرے مشکل کے ساتھی ہیں اور ان سے پرانا تعلق ہے۔ انہوں نے پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ عوام سے رابطے بڑھائے جائیں اور ملک میں معاشی بحالی کےلئے اپنا کردار ادا کریں۔
توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کی رہائی کی روبکارجاری
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سندھ کے قیدیوں کے لئے خوشخبری
اپریل 26, 2024 -
یوٹیوب پریمیم سروس سے صارفین کوکیا شکایت ہے؟
نومبر 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔