عیدالاضحی پر شہر قائد کا موسم کیسا رہے گا؟ موسمیاتی تجزئی کار نے پیشگوئی کر دی۔
بڑی عید کے دنوں میں شہرقائدکراچی میں موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار اویس حیدر نے عیدالاضحی کے دنوں میں موسم کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ عید کے دنوں میں دن کے اوقات میں بھی مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، جنوب مغرب سے اچھی رفتار سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔
اسی دوران صبح اور رات کے اوقات میں سمندری بادل موجود رہیں گے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے۔ اویس حیدر کے بقول فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، کراچی میں جون کے آخر یا جولائی کی شروعات میں مون سون کا آغاز ہو سکتا ہے، مون سون کا سلسلہ وقفے وقفے سے اگست کے آخر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق 13 جون اور اس کے بعد صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے، فی الحال شہر میں کوئی ہیٹ ویو کا امکان نہیں، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 50 سے 60 فیصد ،جبکہ رات کے اوقات میں نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔
وی پی این پرپابندی کامعاملہ:عدالت نےجواب طلب کرلیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری:مزید6افرادگرفتار
اگست 20, 2024 -
خصوصی کمیٹی سےمنظورشدہ آئینی ترامیم کاڈرافٹ سامنےآگیا
اکتوبر 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔