سانحہ 9 مئی: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارج

0
84

سرگودھا: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب کی سانحہ 9 مئی درخواست ضمانت خارج کردی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کا کہنا ہے کہ سانحہ 9 مئی کیس میں پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل کا کہنا تھا کہ سانحہ 9 مئی کیس میں عمرایوب دن بھر عدالت کے باہر موجود تھے، پولیس نے انہیں اندر نہیں آنے دیا، پولیس ایکشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

سرگودھا میں اپوزیشن لیڈر کو عدالت میں جانے سے روکنے پر قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین نے شور شرابہ کیا اور واک آؤٹ کیا گیا ۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ عمر ایوب کو عدالت داخلے سے روکے جانے کی سخت مذمت کرتے ہیں، اور حکومت اپوزیشن ورکرز کو تنگ کر رہی ہے۔

Leave a reply