ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: امریکا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ جاری

0
85

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جاری ہے اور پاکستانی ٹیم ہر بار کی طرح اس بار بھی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے اگر مگر کی صورتحال سے دوچار ہے۔

پاکستان کو سپر 8 مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے نا صرف آئر لینڈ سے میچ جیتنا ہو گا بلکہ اسے آئر لینڈ کے ہاتھوں امریکا کی شکست کا انتظار بھی کرنا پڑے گا، بارش کے باعث میچ برابر ہونے کی صورت میں بھی پاکستانی ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سفر اختتام پزیر ہو جائے گا۔

2026 میں بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا اور اگر پاکستان حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی نہ کر سکا تو اس سے زیادہ افسوس کی کیا بات ہو گی کہ ہم براہ راست ورلڈکپ نہیں کھیل سکیں گے، ہمیں کوالیفائنگ اسٹیج سے گزرنا ہو گا

اگرآئر لینڈ کی ٹیم امریکا کو شکست دینے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس صورت میں پاکستان کی عید سے پہلے عید ہو جائے گی اور ایک بار پھر امیدوں کے چراغ روشن ہو جائیں گے اور آپ کو یاد ہو گا کہ 2022 میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیگ میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم نیدرلینڈ سے ہار گئی تھی اور پاکستانی ٹیم اگلے مرحلے میں پہنچ گئی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اپنے تین میں سے دو میچ ہار چکا ہے جبکہ ایک میچ میں اسے کامیابی ملی ہے۔

Leave a reply