سعودی عرب میں دنیا بھر سے عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں سعودی وزارت صحت نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب مرکزیہ میں ایک سمارٹ روبوٹ سروس کا آغاز کیا ہے۔
سعودی وزارت کی رپورٹ کے مطابق سمارٹ روبوٹ سروس کا مقصد دنیا بھر سے آنے والے عازمین کی سیفٹی اور آگاہی کے لیے دنیا کی 96 سے زائد زبانوں میں عازمین حج کی حفاظت اور آگاہی کے لئے تعلیمی پیغامات، رہنمائی اور صحت کی ہدایات پیش کرنا اور نشر کرنا ہے۔
علاوہ ازیں وزارت کے رضاکار اور آگاہی ٹیمیں مدینہ منورہ میں 220 رضاکاروں کے ہمراہ اپنا فیلڈ ورک جاری رکھے ہوئے ہیں۔عازمین حج کی خدمت کے لیے 12 سے زیادہ ٹیمیں چوبیس گھنٹے متحرک ہیں۔
یہ ٹیمیں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کی جانب جانے والی سڑکوں، امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ، حرمین ٹرین سٹیشن کے ساتھ مسجد قبا، خندق، سید الشہدا اور میقات ذو الخلیفہ کی مساجد میں صحت اور ہنگامی خدمات فراہم کرتی ہیں۔
مختلف میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پانچ مختلف زبانوں عربی، انگریزی اردو، فرانسیسی اور فارسی میں صحت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
توشہ خانہ ٹوکیس:عمران خان کی رہائی کی روبکارجاری
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔