اسلام آباد:ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری ہے، ہفتہ وار شرح 19 فیصد پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار پھر سے تیز ہوگئی ہے اور مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ کا رجحان جاری رہا ہے۔
ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.30 فیصد اضافہ ہو ا ہے جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں 0.45 فیصد کا اضافہ ہوا تھا جبکہ حالیہ ہفتے سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی 21.69 فیصد سے بڑھ کر 23.03 فیصد ہوگئی ہے۔
پیاز کی قیمتوں میں پانچ فیصد، سرخ مرچ پاؤڈرکی قیمتوں میں1.95 فیصد، ایری سکس باسمتی ٹوٹا چاو ل کی قیمتوں میں1.65 فیصد، لہسن کی قیمتوں میں 1.32 فیصد، کایری سکس باسمتی چاول کی قیمتوں میں 1.08 فیصد، روٹی میں 0.52 فیصد،آٹے کی قیمتوں میں 0.05 فیصد اور چینی کی قیمتوں میں0.02 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جن میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 27.14 فیصد ،چکنکی قیمتوں میں 11.75 فیصد، بجلی کی قیمتوں میں 8.73 فیصد، دال چنا کی قیمتوں میں 7.19 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں1.07 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 3.70 فیصد، بیف کی قیمتوں میں 1.52 فیصد، مٹن کی قیمتوں میں 0.60 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 6.14 فیصد، انرجی سیورکی قیمتوں میں 0.36 فیصد اور سگریٹ کی قیمتوں میں0.47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ
دسمبر 21, 2024ڈالرکی قیمت میں اضافہ،روپیہ گراؤٹ کاشکار
دسمبر 20, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سیاسی مسائل کا حل سیاسی بیٹھک سے ہی ہوتا ہے ،بیرسٹرگوہر
دسمبر 14, 2024 -
مریم نوازکے بیان پرمصطفیٰ کمال کاردعمل
اگست 17, 2024 -
حکومت کون بنائے گا..نون اور پیلز پارٹی کی حتمی بیٹھک.
فروری 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔