دنیا کا سب سے مہنگااور سستا شہر کون سا ہے؟

0
50

مرسرMercer نے اپنے سالانہ سروے میں ہانگ کانگ اور سنگا پور کو دنیا کے مہنگا ترین شہر قرار دیدیا۔

ٹورسٹ، ٹریولرز اینڈ اوورسیز کیلئے دنیا کا تیسرا سستا ترین شہر پاکستان کا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ہے۔۔۔ہانگ کانگ مسلسل 5 ویں سال مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے۔

ہانگ کانگ کے بعد سنگاپور دوسرا مہنگا ترین شہر قرار دیا گیا ہے، جبکہ سوئس شہر زیورخ تیسرے نمبر پر دنیا کا مہنگا ترین شہر ہے۔ چوتھے، 5 ویں اور چھٹے نمبر پر بھی سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا، باسل اور برن ہیں، جبکہ نیویارک 7 واں مہنگا ترین شہر قرار پایا ہے۔ لندن،ناساؤ اور لاس اینجلس بالترتیب 8 ویں، 9 ویں اور 10 ویں نمبر پر دنیا کے مہنگے ترین شہر قرار پائے ہیں۔

اس سروے میں دنیا بھر کے 226 شہروں میں 200 سے زائد اشیا کی قیمتوں کا موازنہ کیا گیا ۔نائیجریا کے شہر ابوجا اور لاگوس تارکین وطن کیلئے سب سے سستے شہر قرار پائے ہیں، جو اس فہرست میں بالترتیب 226 ویں اور 225 ویں نمبر پر ہیں۔

ٹورسٹ، ٹریولرز اینڈ اوورسیز کیلئے دنیا کا تیسرا سستا ترین شہر پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد بھی ہے،جو اس فہرست میں 224 واں نمبر پر ہے، جبکہ کرغزستان کا شہر بشکیک چوتھا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ کراچی گزشتہ سال تارکین وطن کیلئے دنیا کا سستا ترین شہر رہا تھا، مگر اس بار وہ 5 ویں نمبر پر ہے۔

Leave a reply