دنیا بھر میں ہر سال 21 جون کویوگا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔۔۔ مختلف ممالک میں اس دن کی مناسبت سے یوگا ایونٹس منعقد کیے جاتے ہیں، جس میں ہر عمر کے افراد یوگا کرتے ہیں
دسمبر 2014ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ہر سال 21 جون کو عالمی یوگا ڈے منانے کا اعلان کیا، یوگا کو جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق قرار دیا جاتا ہے جس کا مقصد جسم کو ذہنی طور پر یکجا کرنا ہے۔
دنیا بھر میں کروڑوں افراد جسمانی فٹنس کے اس دن کو بھرپور طریقے سے مناتے ہیں، پاکستان، چین، امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت مختلف ممالک میں آج کے روز یوگا کے خصوصی ایونٹس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
یوگا ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ یوگا سے ذیابیطس پر کنٹرول ممکن ہے۔
بھارت میں یوگا کی تاریخ چھ ہزار سال پرانی ہے، یوگا اب پاکستان میں بھی مقبول ہو رہا ہے۔ یوگا کرنے والے پاکستانی اسے کئی بیماریوں سے نجات کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
پاکستان، امریکا، برطانیہ، جاپان، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج کے دن یوگا کے خصوصی ایونٹ منعقد کیے جائیں گے۔
وزارت داخلہ کی جانب سےچیف سیکرٹری خیبرپختونخواکومراسلہ
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور امیر بلاج قتل کیس میں اہم پیش رفت
مارچ 28, 2024 -
شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
فروری 27, 2024 -
کمسن ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
مارچ 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔