اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ارادے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد کے 13 روٹس پر 30 الیکٹرک بسیں چلائے گا۔
اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کا ایک روٹ نسٹ، اورنج لائن ڈپو، جی 11 سے پمز ہسپتال تک ہو گا، ،پہلے روٹ میں بس جی 11 مرکز، جی 10 مرکز، جی 9 مرکز اور جی 8 سے ہوتی ہوئی پمز تک پہنچے گی، پہلا روٹ 13 سٹاپس پر مشتمل ہوگا اور ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر بس پہنچا کرے گی۔
الیکٹرک بس کا دوسرا روٹ پمز سے شروع ہو کر بری امام تک ہو گا، ،دوسرے روٹ میں یہ سروس جی 7، جی 6، میلوڈی، آبپارہ، اتاترک روڈ، سرینہ ہوٹل، فارن آفس، ریڈیو پاکستان، ڈپلومیٹک انکلیو سے بری امام تک جائے گی۔
علاوہ ازیں یہ کہ بسیں سی ڈی اے کے ٹھیکیدار نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے 13 نئے روٹس پر چلیں گی۔ NRTC کو ہر کلومیٹر کے لیے 306 سے 331 روپے ادا کرے گا۔
بسوں کے روٹس مندرجہ ذیل ہیں۔
I-8 میں پولیس فاؤنڈیشن/اورنج لائن اسٹیشن سے ریڈ لائن فیض احمد فیض اسٹیشن تک
علامہ اقبال اسٹیشن سے ریڈ لائن پوٹھوہار اسٹیشن
پمز ٹو سیکرٹریٹ
D-12 سے G-10
F-11 سے ریڈ لائن F-8 اسٹیشن
G-11 سے پمز
آبپارہ تا ترامڑی چوک
نیلور سے کھنہ پل
پیر ودھائی چوک سے فیض آباد
B-17 سے 26 نمبر چونگی
اور I-16 سے 26 نمبر تک
وزیراعظم شہبازشریف3روزہ سرکاری دورےپرمصرروانہ
دسمبر 18, 2024ججز تقرری رولز سے متعلق کمیٹی کی سفارشات سامنے آگئیں
دسمبر 17, 2024پی آئی اےکی نجکاری میں پیشرفت
دسمبر 17, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔