اب بیرون ملک بیٹھ کر ہی جائیداد کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سہولت دینے کیلئے 116سال پرانے قانون میں ترمیم کی جا رہی ہے ۔ جس کے بعدملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک رہنے والے پاکستانیوں کیلئے قانونی پیچیدگیوں کے بغیر جائیداد کی خرید و فروخت کرسکیں گے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی سیل ڈیڈ کیلئے بیان سفارتخانے میں قلمبند کروا سکیں گے ،جس سے انہیں وقت اور سفری اخراجات کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹریشن ایکٹ 1908کے سیکشن 31 میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد کوئی بھی اوورسیز پاکستانی جائیداد کی خریدو فروخت کیلئے پاکستان آنے کی بجائے سیل ڈیڈ (Sale Deed) کیلئے اپنے بیان وہاں پاکستانی سفارتخانے میں قلمبند کروا سکیں گے۔
اس سے قبل رجسٹریشن ایکٹ1908کے سیکشن 31 کے تحت اوورسیز پاکستانی جائیداد خریدنے یا بیچنے کیلئے متعلقہ سفارتخانوں میں جاکر اپنا پاور آف اٹارنی رجسٹر کروا کر پاکستان بھجواتے تھے اور پھر پاکستان میں موجود جس شخص کے نام وہ پاور آف اٹارنی بھجوائی جاتی تھی، وہ رجسٹرار کے روبرو جائیداد خریدنے یا بیچنے کا مجاز مانا جاتا تھا۔ اس پرانے قانون کی وجہ سے اوورسیز پاکستانیوں کو اپنی جائیداد کی خرید و فروخت میں کئی مرتبہ قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گلابی چاند کی حقیقت کیا،کب نظر آئے گا؟
اپریل 22, 2024 -
راولپنڈی:پاک انگلینڈتیسراٹیسٹ ،سیکیورٹی کےسخت انتظامات
اکتوبر 24, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔