محکمہ موسمیات نے پنجاب بھر میں آج گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی
لاہور: محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی، پنجاب بھر میں 26 جون تا یکم جولاٸی تک بارشوں کی پیشگوئی کردی ، پی ڈی ایم اے کی جانب سے پنجاب بھر میں بارشوں کے پیشِ نظر الرٹ جاری کیا۔
محکمہ موسمیات نےگلگت بلتستان ،کشمیر ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا اورشمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری ،گلیات راولپنڈی ، جہلم، اٹک، چکوال اور تلہ گنگ میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات بارش ہو سکتی ہے. اس دوران لیہ ، بہاولپور، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں آندھی اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہو گا۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، بارکھان، ژوب، سبی ، ڈیرہ بگٹی اور گر دو نواح میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا۔
پہاڑی علاقوں جیسےکشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں مزیدکمی
اکتوبر 25, 2024 -
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اسلام آباد کے لیے روانہ
مئی 22, 2024 -
گولڈمیڈلسٹ ارشدندیم کی کامیابی:آرمی چیف کاخراج تحسین
اگست 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔