حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا گیا

0
68

اسلام اباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبر سن کر مہنگائی کے مارے شہری پھٹ پڑے، ان کا کہنا ہے کہ مزدور طبقے کیلئے زندگی گزارنا مزید مشکل ہوگیا ہے۔

حکومت نے یکم سے 15 جولائی تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

Leave a reply