
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ نے کہا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے من مانے طریقوں سے قید میں رکھا گیا ہے، ورکنگ گروپ ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ورکنگ گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں، بظاہر اس کا مقصد انہیں نااہل کرنا تھا۔
رپورٹ میں حکومت سے ورکنگ گروپ کو پاکستان کے دورے اور بانی پی ٹی آئی کی قید میں حالات کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ورکنگ گروپ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا، وکلا صفائی سے جرح کا حق لے کر سرکاری وکلا کو دیا گیا۔
ورکنگ گروپ کا کہنا ہےکہ اس معاملےپر حکومت پاکستان کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم کوئی جواب نہیں ملا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
فروری 25, 2025 -
سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی ہوئی
مئی 30, 2024 -
علی امین گنڈاپور کے خلاف مبینہ آڈیو لیکس کیس
اپریل 17, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔