پنجاب میں آٹا ایک بار پھر سستا ہوگیا

0
112

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔ بیس کلو کا تھیلا 80 روپے سستا ہوگیا۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین سے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی ملاقات کے بعد آٹے کی قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا۔

یر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر صوبائی وزیر خوراک نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے ملاقات کی جس کے بعد فلور ملز نمائندگان نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کمی کا اعلان کیا۔

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے، گندم کے اضافی سٹاک کے باوجود آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش ہوئی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں گندم کی نئی فصل آنے کے بعد آٹے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم چند روز بعد ہی آٹے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ کردیا گیا تھا۔

Leave a reply