پی سی بی نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25 کی تفصیلات جاری کردیں۔
پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش ۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سات ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔
یہ ٹیسٹ میچز کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ شریک ٹیمیں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ہونگی۔ سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان 19 فروری سے 9 مارچ تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں آسٹریلیا۔ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔
محسن نقوی 2024-25 کے ہوم انٹرنیشنل سیزن میں بارہ ٹیموں کی میزبانی پاکستانی قوم کی کرکٹ سے محبت اور پی سی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔
غیرملکی شائقین آئیں ، کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اورخوبصورت پاکستان کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
کرکٹ برادری میں پاکستان اہم ملک ہے اور وہ تمام رکن ممالک اور آئی سی سی کے ساتھ کھیل کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
پاکستان میں آکر کھیلنے پر خوش ہیں ، بنگلہ دیش انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام کا اظہارخیال۔ پاکستان ٹیم کے خلاف اسی کے میدان میں کھیلنا چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔ بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسین شانتو۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عنایت حسین بھٹی کو بچھڑے25 برس بیت گئے
مئی 31, 2024 -
سیاحوں کا پسندیدہ مقام جہاں کبھی بارش نہیں ہوتی
اپریل 27, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔