ٹربیونلز کا معاملہ:سپریم کورٹ کی خصوصی ہدایات جاری

0
71

ٹربیونلزکےقیام کےمعاملےپرسپریم کورٹ نےلاہورہائیکورٹ اورالیکشن کمیشن کوبامعنی مشاورت کرنےکی ہدایات جاری کردیں۔
8الیکشن ٹربیونلزکےقیام کےمعاملےپرسپریم کورٹ نےالیکشن کمیشن کی اپیل کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالتی حکم میں کہاگیاکہ الیکشن کمیشن اورچیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کادفتردونوں آئینی ادارےہیں، دونوں آئینی ادارے قبل احترام ہیں۔دونوں آئینی ادارےبا معنی مشاورت کریں تو معاملہ حل ہوسکتا ہے جس پراٹارنی جنرل نےبھی اتفاق کیاکہ بامعنی مشاورت ہونی چاہیے۔
عدالتی حکم کےمطابق عدالت کوبتایاگیاکہ 2جولائی کوجوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کومتفقہ طورپرنامزکیاگیاہے،کیس کےمیرٹس پرجائےبغیرعدالت کیس کوزیرالتوارکھ رہی ہے،یہ مناسب ہوگاکہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ اورالیکشن کمیشن کےدرمیان بامعنی مشاورت ہو۔
عدالتی حکم میں مزیدکہاگیاکہ الیکشن کمیشن کا 26 اپریل کا خط، نوٹیفکیشن اورلاہورہائیکورٹ کا 29 مئی کا فیصلہ اور 12 جون کا نوٹیفکیشن آئندہ تاریخ تک معطل کرتے ہیں لہٰذا چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کے حلف اٹھانے کے بعد جتنا جلدی ممکن ہوسکے بامعنی مشاورت کی جائے اور کیس بامعنی مشاورت کے فوری بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

 

 

 

Leave a reply