بیورکریسی پرعدم اطمینان،وزیراعظم نےبڑافیصلہ کرلیا

0
47

بیورکریسی پرعدم اطمینان کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف نےتوانائی کےشعبےمیں آزادماہرین کی خدمات لینےکافیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق بیورکریسی کی بریفنگ سےبہت سی معلومات متضادنکلیں جس کی وجہ سےوزیراعظم نےتوانائی جسےاہم شعبےمیں آزادماہرین کی خدمات لینےکافیصلہ کیاہے۔
آزادماہرین سےپن بجلی منصوبوں، نیٹ میٹرنگ، سولرائزیشن سے متعلق اور بجلی کی قیمتوں سے متعلق بھی خدمات لینے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ درآمدی کول پاور پلانٹس کو تھر کول پر منتقل کرنے سے متعلق بریفنگ پر بھی ماہرین سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداواری اور تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے،پاور سیکٹرکی اصلاحات بھی نجی ماہرین کی مشاورت سے کی جائیں گی اس حوالے سے وزیراعظم آفس نے انرجی امور کے ماہرین سے رابطہ کر لیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نےاس حوالےسےوزیرتوانائی کوبھی ٹاسک دےدیاہے،جس پرعمل کرتےہوئے بیوروکریسی نےورکنگ پیپرزآزادماہرین کوبھجوادئیےہیں،پاورسیکٹرکےامورپرآزادماہرین پرمشتمل کمیٹی یاکونسل تشکیل دئیےجانےکاامکان ہے۔

Leave a reply