سپریم کورٹ کافیصلہ،ن لیگ کےبڑوں کی بیٹھک

0
61

سپریم کورٹ سےسنی اتحادکونسل کافیصلہ آنےکےبعدحکمران جماعت مسلم لیگ ن کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی۔
سنی اتحادکونسل نےمخصوص نشستوں کےلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی جس کاگزشتہ روزسپریم کورٹ نےمحفوظ فیصلہ سنایاجس میں مخصوص نشستیں سنی اتحادکی بجائےتحریک انصاف کودینےکاحکم دیاگیا۔
سپریم کورٹ کافیصلہ آنےکےبعدمسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے ملکی سیاسی معاملات پرہنگامی اجلاس طلب کر لیا،ن لیگ کی مرکزی قیادت کو مری پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اجلاس میں سپریم کورٹ کےفیصلےپرغورخوض کےبعدآئندہ کالائحہ عمل مرتب کیاجائےگا۔
وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ قیادت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی اور خارجی سطح کے معاملات پر غورخوض ہوگا۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ،نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈاراور وزیر دفاع خواجہ آصف شریک ہوں گے۔اجلاس میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، رانا ثنا اللہ اور احسن اقبال بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف ملکی سیاسی معاملات پر قومی قیادت سے رابطوں پر پارٹی صدر کو بریفنگ دیں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے پیش رفت اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کریں گے۔نواز شریف چنددنوں سے مری میں قیام پذیر ہیں۔ن لیگ کے صدر میاں نواز شریف اجلاس کی بریفنگ کے بعد ملکی سیاسی معاشی خارجی معاملات پر پارٹی گائیڈ لائن جاری کریں گے۔

 

Leave a reply