چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہرعلی نےایڈہاک ججزکی تقرری کی مخالفت کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرعلی کاکہناتھاکہ 2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی، سپریم کورٹ نے اصولی طور پر فیصلہ کیاتھا کہ ’’ایڈہاک ازم،آزاد عدلیہ‘‘ کے لیےمتصادم ہے،ایڈہاک ججز کا تقرر اور وہ بھی چھٹیوں میں اور چار ججز ایک ساتھ تقرر کرنے کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
بیرسٹرگوہرعلی کامزیدکہناتھاکہ چھٹیوں میں چاروں ایڈہاک ججز کی ایک ساتھ تقرری غیر ضروری ہےاور اس کی مثال نہیں ملتی،اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہوگا،یہ پوری سپریم کورٹ اور اس کے ججوں پر سمجھوتہ ہوگا،ایک حقیقی خدشہ یہ بھی ہے کہ اس اقدام کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے فیصلے اور بطور پارٹی اس کا موقف ہے،چیف جسٹس کو ایسے نازک وقت میں عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان تحریک انصاف کا لاہور میں اہم اجلاس
مئی 29, 2024 -
اسرائیلی فوج کی غزہ پربمباری جاری
اپریل 17, 2024 -
پولس کی چھالیہ اسمگلرز کے خلاف کاروائی، 2 ملزمان گرفتار
اپریل 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔