بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں سفر تمام،پی سی بی نے واپس بلا لیا

0
100

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے بابراعظم کو وطن واپس بلا لیا جس کی وجہ سے وہ بگ بیش لیگ کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ بلےبازبابراعظم کی آسٹریلیاسے واپسی قومی ذمہ داریوں کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے،وطن واپس پہنچنےکےبعدہ وہ جلد قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔
بابراعظم کاکہناہےکہ پرستاروں کی محبت اور سپورٹ پر بہت مشکور ہوں، سڈنی سکسرز کا حصہ بن کر بہت انجوائے کیا، بگ بیش کھیل کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔اب نیشنل ڈیوٹی کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں گزرنے والا وقت ہمیشہ یاد رہے گا، سڈنی سکسرز کے اگلے میچ کیلئے دعا گو ہوں۔

واضح رہےکہ مایانازبلےبازبابراعظم نےبی بی ایل میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرتےہوئے 11میچز میں202رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 19 چوکے شامل تھے، بابر اعظم کی رخصتی کے ساتھ بگ بیش لیگ سے پاکستان کے تمام کھلاڑی باہر ہوگئے ہیں۔

Leave a reply