چیٹ جی پی ٹی نے اپنا اے آئی سرچ انجن متعارف کرا دیا۔دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کو اب سرچ جی پی ٹی کابراہ راست مقابلہ کرنا ہو گا۔
دنیا بھر میں گوگل سرچ انجن کے کروڑوں صارفین ہیں اور دیگر کمپنیاں اب تک اس کامقابلہ کرنے میں ناکام رہی ہیں،مگر اب گوگل کو ایک سخت حریف کا سامنا ہے، کیونکہ گوگل سرچ انجن کے مقابلے میں تیزی سے مقبول ہونیوالے آرٹی فیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے اپنا اے آئی سرچ انجن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ سرچ انجن ابھی محدود صارفین اور پبلشرز کیلئے متعارف کرایا گیا ہے اور آنیوالے دنوں میں اسے دنیا بھر میں پیش کیا جائے گا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اوپن اے آئی کی جانب سے اس سرچ انجن کو مستقبل قریب میں چیٹ جی پی ٹی کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ سرچ جی پی ٹی فی الحال پروٹوٹائپ ہے، جسے کمپنی کے اے آئی ماڈلز کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے ،تاکہ صارفین انٹرنیٹ پر سرچ کرسکیں۔یہ سرچ انجن گفتگو جیسے انداز میں سرچز انکوائری پر ردعمل ظاہر کرے گا اور تازہ ترین تفصیلات کے ساتھ متعلقہ سورسز کے لنکس فراہم کرے گا۔اس سرچ فیچر کے ذریعے اوپن اے آئی براہ راست سرچ انجنز جیسے گوگل اور بنگ کے مدمقابل آگئی ہے۔
خراب لکھائی کو ڈیجیٹل ٹیکسٹ میں بدلنےوالافیچر متعارف
نومبر 6, 2024پلاسٹک کچرے سے بجلی بنانیوالی ڈیوائس تیار کرلی گئی
نومبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اسماعیل ہنیہ کی شہادت بارےبرطانوی میڈیاکاانکشاف
اگست 3, 2024 -
روس کافوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ:عملےکےتمام افرادہلاک
جولائی 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔