آئی فون 16 سیریز کے چاروں فونز دیکھنے میں کیسے ہوں گے؟

0
76

آئی فون کے شوقین صارفین کیلئے بڑی خبر۔آئی فون16 سیریز کے چاروں فونز دیکھنے میں کیسے ہوں گے؟تازہ ترین لیکس میں تفصیلات سامنے آ گئیں۔
ایپل کے آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز کو اگلے ماہ ستمبر میں متعارف کرایا جائےگا، تاہم اس سیریز کے چاروں آئی فونز کے بارے میں مسلسل لیکس سامنے آرہی ہیں، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اس سال کی ڈیوائسز کا ڈیزائن لگ بھگ گزشتہ سال جیسا ہی ہوگا۔
آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور 16 پرو میکس کے ممکنہ ڈیزائن کی جھلکیاں لیکس میں سامنے آچکی ہیں، جن کے مطابق سیریز کے چاروں فونز میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی۔لیکس کے مطابق آئی فون 16 کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ کا ڈیزائن تبدیل کیا جائے گا ،جبکہ یہ 6.1 انچ کے ڈسپلے سے لیس ہوگا۔فون کے ڈمی یونٹس کی تصاویر سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس سال آئی فون 16 میں بھی آئی فون 15 پرو جیسا ایکشن بٹن دیا جائے گا، جبکہ ایک نئے کیپچر Capture بٹن کابھی اضافہ کیا جائے گا،اسی طرح آئی فون 16 پلس کا ڈسپلے6.7 انچ کا ہو گااور اس کا ڈیزائن بھی آئی فون 16 جیسا ہی ہوگا۔
آئی فون 16 پرو میں 6.3 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا، مگر اس کا بیک کیمرا سیٹ اپ گزشتہ سال کے ماڈل جیسا ہوگا۔آئی فون 16 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام سمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔

Leave a reply