مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی کادھرناآٹھویں روزبھی جاری

0
59

مہنگی بجلی،آئی پی پیزاورمہنگائی کےخلاف جماعت اسلامی کادھرناآٹھویں روزبھی جاری ہے۔
جماعت اسلامی نےراولپنڈی کےلیاقت باغ میں مہنگائی ،مہنگی بجلی،آئی پی پیزسمیت10مطالبات کےحق میں دھرنادیاہے،جوکہ آج آٹھویں روزبھی جاری ہے۔ان آٹھ دنوں میں ابھی تک جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہوئے پر بے معنی رہے ۔
ترجمان جماعت اسلامی کاکہناہےکہ ہماری مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ بیٹھتے ہیں تو ہمارے مطالبات سے اتفاق کرتے ہیں۔ میڈیا کے سامنے جاتے ہیں تو کہتے ہیں مطالبات درست ہیں لیکن ہو نہیں سکتا۔ حکومت جتنا وقت لینا چاہتی ہے لے لے ہم یہاں موجود ہیں اور رہیں گے ۔حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے ورنہ یہ تحریک نیا رنگ دکھائے گی۔پورے ملک میں مکمل پہیہ جام کرینگے۔
ترجمان جماعت اسلامی کامزیدکہناہےکہ حکومت کو عوام کا حق دینا پڑے گا۔سمدی، بھتیجی، چاچا سب سن لیں ہم یہاں سے جانے والے نہیں۔ہم پیچھے ہٹنے والے لوگ نہیں ہم نے امن اور نئے سیاسی کلچر کی خاطر فیصلہ کیا ہے ہم یہ لڑائی جاری رکھیں گے۔آج آٹھواں دن ہے ہم پوری قوت کے ساتھ مری روڈ پر موجود ہیں۔سیاسی جماعتیں دھرنے کی حمایت نہیں کریں گی تو عوام ان سے حساب لے گی۔مطالبات منظور نہ کئے تو ہم نے مارچ کا فیصلہ کرنا ہے۔

Leave a reply