وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس:ایجنڈاآئٹمزکی منظوری

0
59

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منعقدہوا،اجلاس میں ایجنڈاآئٹمزکی منظوری دی گئی۔
ذرائع کےمطابق کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوا،چین اور پاکستان کے مابین تجارت بڑھانے سے متعلق مفاہمتی یاداشت منظوری دیدی گئی،وزارت تجارت پاکستان اور چینی وزارت تجارت کے مابین مفاہمتی یادشت پر دستخط ہوئے،لاپتہ افراد سے متعلق وزراء کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ لاپتہ افراد سے متعلق رپورٹ پر پریس کانفرنس کرینگے۔
ذرائع کےمطابق ریاستی انٹرپرائزیز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے 22 جولائی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی ،وزارت تعلیم سے متعلق فیڈرل سروس ٹربیونل فیصلہ پرعملدرآمد کی منظوری ،نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئج چارٹر کے دوبارہ نفاذ کا ایجنڈا موخر کردیاگیا،مجوزہ کنگ حماد یونیورسٹی آف نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز بل بھی موخرکردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق نجکاری بورڈ کے ممبران کی تعداد میں اضافہ کا ایجنڈا موخر،بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا ایجنڈا بھی موخرکردیاگیا۔سال 2021-22 اور سال۔2022-23 میں فیڈریشن سے متعلق پالیسیز پر عملدرآمد رپورٹ موخرکردی گئی،کابینہ میں ریاستی ملکیتی انٹرپرائیزیز پر بریفنگ بھی موخر کردی گئی۔

Leave a reply