پاکستان میں ہر طرف مہنگائی کا رونا ہے، ایک وقت کی روٹی پوری نہ ہونے کی بات ہورہی ہے، لیکن آپ یہ سن کر حیران ہوں گے، کہ پاکستانی شہری ہر سال اربوں روپے کی چائے پی جاتے ہیں۔ چائے کی درآمد کی وجہ سے سالانہ بڑا زرمبادلہ ضائع ہوجاتا ہے۔۔۔پاکستان میں کتنے ارب روپے کی چاہئے پی جاتی ہے؟
چائے ایک ایسا گرم ترین مشروب ہے جو سردی میں تو ضرور پیا جاتا ہے مگر پاکستان میں سخت ترین گرم موسم میں بھی برابر پیا جاتا ہے۔۔۔ہوٹل، چائے خانے، ڈھابے، گھراور تقریبات میں بھی چائے میزبانی کا خاص جزو ہے۔
لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ گذشتہ برس آخری چھ ماہ میں پاکستانی 94 ارب روپےکی چائے پی گئے ہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں دوہزار تیئیس میں جولائی تا دسمبر چائے کی درآمدات میں گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت 5.53 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقدار کے لحاظ سے چائے کی درآمدات میں 9.12 فیصد کا اضافہ ہوا کیونکہ ملک بھر میں دوہزار بائیس میں جولائی تا دسمبر 128 میٹرک ٹرک ٹن چائے درآمد کی گئی جو دوہزار تیئیس جولائی تا دسمبر 139 میٹرک ٹن سے زائد رہی۔
چائےاب پاکستان کی ثقافت کا حصہ بن گیا ہے،جو مہمان نوازی کا اہم جزو ہے۔ چائے اور کافی، پانی کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ پیئے جانے والے مشروب ہیں۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ بلیک ٹی کی امپورٹ ہوتی ہے، جسکی مالیت سالانہ چھ اعشاریہ اٹھارہ ارب ڈالر ہے۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ چائے درآمد کرنے والے ممالک میں پہلا نمبر پاکستان کا ہے۔ پاکستان جن ممالک سے چائے درآمد کرتا ہے ان میں ویتنام ، چائنہ، کینیا، سری لنکا، یوگینڈا اور روانڈا شامل ہیں ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔