بجلی بلوں میں ریلیف کامشن:حکومت کااہم تجاویزپرغور

0
68

بجلی بلوں میں ریلیف کےلئے وزارت خزانہ اوروزارت توانائی نےوزیراعظم شہباز شریف کومختلف تجاویزپیش کیں۔
ذرائع کےمطابق کیپسٹی پیمنٹ ادائیگیوں کیلئے 4 ٹریلین روپے تک کی رقم یکمشت ادا کرنے کی تجویززیرغورہے،آئی پی پیز کو رقم یکمشت دے کر حکومت بجلی بلوں میں ریلیف دے سکتی ہے،آئی پی پیز کو ادائیگیاں آئندہ تین سے پانچ برسوں کیلئے اکٹھی کر دی جائیں،اکٹھی رقم فراہم کرنے سے آئی پی پیز ادائیگیوں کا بوجھ اور گردشی قرضہ کم ہو گا،آئی پی پیز کو ادائیگیاں یکمشت کرنے سے فی یونٹ میں 5 روپے سے زیادہ کی کمی ہو گی۔
ذرائع کےمطابق وزارت توانائی کیجانب سے ٹوٹل رقم وزارت خزانہ کو اکٹھی کرنے کی تجویزبھی زیرغورہے، وزارت خزانہ فنانسنگ ارینج کرنے کے بعد رقم وزارت توانائی کو فراہم کرے،وزارت توانائی وزارت خزانہ سے رقم لیکر آئی پی پیز کو یکمشت ادا کرےتجویزدی گئی، وزارت خزانہ نے بجلی بلوں میں ریلیف کو آئی ایم ایف سے مشروط کر دیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کو ان تجاویز پر آگاہ کیا گیا لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا،وزارت خزانہ، وزارت توانائی حکام بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے گزشتہ ہفتے سے ملکر کام کر رہے ہیں۔

Leave a reply