عمران خان کی بہن عظمی خان کی توہین عدالت کی درخواست پر 17804 نمبر الاٹ

0
7

عمران خان کی بہن عظمی خان کی توہین عدالت کی درخواست پر 17804 نمبر الاٹ کردیاگیا۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 18 اگست 2026 کے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہوئی، لہٰذا ذمہ دار افراد کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

پی ٹی آئی نے عدالت سے استدعا کی کہ متعلقہ افراد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے ساتھ انہیں ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

درخواست میں عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے اور وہاں طبی معائنہ کرانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے عدالتی افسر یا لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست بھی کی گئی۔

Leave a reply