حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

0
7

وفاقی حکومت نےپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔حکام کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ تازہ ردوبدل روزانہ قیمتوں کے تعین کے طریقۂ کار کے تحت کیا گیا ہے۔

Leave a reply