
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی۔
عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کرتے ہوئے ساورن ریٹنگ سی اے اے ون سے بڑھا کر بی تھری کردی۔
موڈیز کے مطابق ریٹنگ میں بہتری کی وجوہات میں گورننس میں بہتری، زرمبادلہ کے ذخائر کا مضبوط ہونا، مقامی قرض لینے کی لاگت میں کمی اور پاکستان میں مسلسل میکرواکنامک استحکام شامل ہیں، جبکہ ان شعبوں میں بہتری سے پاکستان کی بیرونی پوزیشن مستحکم اور مالیاتی اشاریے مزید بہتر ہوں گے۔















