گھر کےناپسندیدہ کاموں کیلئے جدید روبوٹ تیار

0
37

خواتین اب صرف کریں گی ،بناؤ سنگھار۔گھر یلوکام کیلئے جدید روبوٹ تیار۔ گھروں میں روز مرہ کے اور ناپسندیدہ کاموں کیلئے جدید ترین روبوٹ تیار کر لیا گیا۔
کچھ عرصہ قبل یہ صرف ایک خواب و خیال تھا اور اکثر لوگ سوچتے تھے کہ کیا کبھی ایسے روبوٹس بھی تیار ہو سکیں گے، جو بالکل انسانوں جیسی صلاحیتیں رکھتے ہوں گے۔سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ترقی کے اس سفر میں اب نت نئی ایجادات سامنے آ رہی ہیں ۔خاص طورپر چیٹ جی پی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے منظر عام پر آنے کے بعدکئی ناممکن کام ممکن ہوگئے ہیں۔اب اکثر لوگ جانتے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے پیچیدہ سوچ کا عمل اور دماغ کی تخلیقی صلاحیت کی نقل ممکن ہے ۔
اس حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے اوراب سائنسدان ایک ایسے روبوٹ کی تیاری میں مصروف ہیں، جو بالکل انسان کی طرح سوچنے، سمجھنے اور کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا، تاہم ماہرین نے حال ہی میں ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے، جو گھر کے روز مرہ کے کاموں کیساتھ ناپسندیدہ گھریلو کام جیسے کوڑاوغیرہ اٹھانے کا عمل بھی انجام دے سکتا ہے۔
امریکی کمپنی کا تیار کردہ روبوٹ فور این ای ون صفائی کا کام نہایت خوش اسلوبی اور تیزی سے انجام دے سکتا ہے۔ یہ جدید روبوٹ گھر کے روزمرہ کے کاموں میں بھی مدد کرنے کیساتھ گھر سے کچرا اٹھا کر بھی باہر پھینک سکتا ہے۔

Leave a reply