190ملین پاؤنڈریفرنس:وکلاصفائی کی عدم دستیابی پرسماعت ملتوی

0
49

190ملین پاؤنڈریفرنس میں وکلاصفائی کی عدم دستیابی پرعدالت نےسماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی۔
190ملین پاؤنڈریفرنس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی،ریفرنس پرسماعت احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانےکی ۔نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
وکلا صفائی کی عدم دستیابی پر عدالت نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔وکلا صفائی نے ریفرنس کے تفتیشی افسر کے بیان پر جرح مکمل کرنی تھی ۔
بانی پی ٹی آئی نے اپنے معمولات میڈیکل چیک کے لیے درخواست دائر کر دی ۔
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a reply