پیرس اولمپکس میں کامیابی حاصل کر نےکےبعدایتھلیٹ ارشدندیم پرانعامات کی برسات شروع ہوگئی۔
پیرس اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشدندیم نےناصرف پاکستان کےلئے گولڈمیڈل جیتابلکہ جیولین تھروکےفائنل میں 92.97 میٹر کی تھرو کرکے 118سالہ ورلڈریکارڈتوڑکرپاکستانی پرچم بھی بلندکیا۔
”شاباش ارشدندیم“ پاکستان کے جیولین تھرو کے لیجنڈ ارشد ندیم کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاکہناتھاکہ شاباش جشن آزادی پر ارشد ندیم نے گولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا، قوم کی طرف سے ارشد ندیم کو انعام دے کر اُن کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےارشد ندیم کے نام سے منسوب سپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کردیا۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ میاں چنوں میں ارشد ندیم سپورٹس سٹی بنے گا ،ارشد ندیم نے تمام مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے 40 سال بعد پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیتا، اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن اور قومی جذبے کا ثبوت ہے،وزیراعلیٰ نےکہاکہ دعاگوہوں کےپاکستان کا پرچم دنیا میں بلند کرنے والے ہر بیٹے اور بیٹی کو اللہ تعالیٰ ہمیشہ سربلند رکھے۔
سندھ حکومت:
دوسری جانب پیرس اولمپکس کےجیولین تھروکےفائنل میں ارشدندیم کےعمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنےپرسندھ حکومت نےپانچ کروڑروپےانعام کااعلان کردیا سندھ حکومت نےارشدندیم کےنام پر سپورٹس اکیڈمی بنانے کا بھی اعلان کر دیا۔
واضح رہےکہ پیرس اولمپکس کےمینزجیولن تھرکےفائنل میں ارشدندیم نے40سال بعدپاکستان کوگولڈمیڈل جیتوادیا۔ارشدندیم نےایونٹ میں سب سےلمبی تھروپھینک کرتاریخ رقم کردی۔
یادرہےکہ پاکستان نے آخری مرتبہ بار سلونا اولمپکس 1992 کی ہاکی میں برانز میڈل جیتا تھا، مزید براں 27 سالہ ارشد ندیم اولمپک کا انفرادی میڈل جیتنے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔
بشریٰ بی بی کےالزام پرسابق آرمی چیف نےردعمل دےدیا
نومبر 22, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک میں سوناآج کتنےکاتولہ :جانیے
اگست 12, 2024 -
شادمان تھانہ جلانےکاکیس:شاہ محمودپرفردجرم عائد
جولائی 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔