سائنسدان نے لچکدار سولر سیلز تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی

سولرٹیکنالوجی کی تیاری میں اہم پیشرفت،جاپانی سائنسدانوں نے ایسا لچکدار سولر پینل تیار کرلیا جس کو مستقبل میں وئیر ایبل ڈیوائسز کیلئے استعمال کیا جاسکے گا۔
جاپان کے ریکن( Riken )ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماہرین نے لچکدار سولر سیلز کی تیاری پر کام کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ پلاسٹک بیگ جیسا ہوگا ،جسے کافی حد تک کھینچا جاسکے گا۔اس لچکدار سولر سیلز کی تیاری کیلئے آئی اون نامی مرکب کو استعمال کیا گیا۔یہ مرکب سولر سیل کی الیکٹروڈ لیئر میں شامل کیا گیا، جس سے اس کی لچک بڑھ گئی ،جبکہ بجلی بنانے کی صلاحیت پر کوئی اثرات بھی مرتب نہیں ہوئے۔
تحقیقی ٹیم کے مطابق اس طریقہ کار سے توانائی پیدا کرنے کی 95 فیصد صلاحیت برقرار رہی، لہٰذا اب زیادہ بڑے لچکدار سولر سیل تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔اگر سائنسدانوں کو کامیابی حاصل ہوگئی تو ایسی جدید ترین وئیر ایبل ڈیوائسز کی تیاری ممکن ہو جائے گی ،جن کو شمسی توانائی سے پاور فراہم کی جاسکے گی۔
ماہرین کے مطابق ایسی ڈیوائسز کو ری چارج کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی یا بہت کم چارج کرنا پڑے گا، جس سے بجلی کے استعمال میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔
گوگل کروم میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر سکلز متعارف
اپریل 18, 2026یوٹیوب شارٹس میں صارفین کیلئے ایک منفرد فیچر متعارف
اپریل 18, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹیکس ہدف میں ناکامی:پاکستان پرمنی بجٹ کےبادل گہرےہونےلگے
نومبر 7, 2024 -
توشہ خانہ ٹوکیس:گواہ نےتحائف کی فہرست عدالت میں پیش کردی
دسمبر 30, 2024 -
علی محمد خان کی میڈیا سے گفتگو
مارچ 19, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














