جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر برطانوی شہزادے کوپولیس نےحراست میں لےلیا

0
100

برطانوی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے پرنس اینڈریو کو جیفری ایپسٹین کے ساتھ تعلقات پر پولیس نے حراست میں لےلیا۔اورتحقیقات شروع کردی۔
پولیس کے مطابق بادشاہ چارلس کےبھائی اینڈریوکو نورفوک میں واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا جبکہ اس معاملے کی باضابطہ تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتاری کے بعد برکشائر اور نورفوک میں موجود مختلف مقامات پر تلاشی کا عمل جاری ہے۔
تھامس ویلی پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اولیور رائٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی جائزے کے بعد سرکاری اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کے الزامات پر باقاعدہ انکوائری شروع کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے اور عوامی دلچسپی کے پیش نظر مناسب وقت پر مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
برطانوی میڈیا میں سامنے آنے والی تصاویر میں پولیس اہلکاروں کو غیر نشان زد گاڑیوں میں شاہی خاندان کی سینڈرنگھم اسٹیٹ میں واقع ووڈ فارم رہائش گاہ پر پہنچتے اور کارروائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کارروائی صبح تقریباً آٹھ بجے کی گئی۔
واضح رہےکہ اینڈریوپرالزام ہےکہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹن کوخفیہ حکومتی دستاویزفراہم کیں۔

Leave a reply