گورنرسندھ کی تبدیلی:ایم کیوایم نےافواہیں قراردیدیا

0
38

وزیراعظم شہبازشریف کےدورہ کراچی کےبعدگورنرسندھ کی تبدیلی کی خبریں گردش کرنےلگی تھیں،جس پرایم کیوایم نےردعمل دیتےہوئےان خبروں کو ایک بار پھر افواہیں قرار دیدیا ۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ جب تک عہدے پر ہوں خدمت کرتارہوں گا،ہم کام کر رہے ہیں ، گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھولنے کا دعویٰ کسی اور کا تھا لیکن پورا ہم نے کیا ہے ۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےان کامزیدکہناتھاکہ جب تک صدر ،وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کا اعتماد ہے کام کرتا رہوں گا۔
اس موقع پر فاروق ستار نے بھی میڈیا سے گفتگو کی ان کاکہناتھاکہ گورنر کو ہٹانے کی افواہیں پہلے بھی گردش کرتی رہی ہیں ، لیکن ایسا کہیں ڈسکس نہیں ہوا ، گورنر ہاؤس میں عوامی فلاح کے کئی کام ہو رہے ہیں اور یہ کام ہمیں کہیں اور نظر نہیں آتے ، اگر کسی گورنر کو مقبولیت ملی ہے تو وہ کامران ٹیسوری ہیں۔

Leave a reply