ڈالرکی قیمت میں اضافہ روپیہ گراوٹ کاشکار

0
49

انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہونے سےروپیہ گراوٹ کاشکارہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.55 روپے سے بڑھ کر 278.64 روپے پر بند ہوا۔
ڈالرکی قیمت بڑھنےسےملکی قرضوں میں مزیداضافہ ہوگیا۔

کاروبارکےاختتام پراوپن مارکیٹ میں ڈالر280 روپے 40 پیسے پر مستحکم رہا۔
کاروبارکےاختتام پراسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 589 پوائنٹس کی کمی سے 77 ہزار 980 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 444 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔122 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 278 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 39 کروڑ 72 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 21 ارب 20 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,886 جبکہ کم ترین سطح 77,940 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply