فخرپاکستان ارشدندیم کوپہلاانعام موصول

0
70

فخرپاکستان ارشدندیم کوپہلاانعام موصول ہوگیامولاناطارق جمیل نےقومی ہیروکوپانچ لاکھ کاچیک دیا۔
مولاناطارق جمیل نےارشدندیم کےاعزازمیں عشائیہ کااہتمام کیا،تقریب میں مولاناطارق جمیل نےقومی ہیروکوپانچ لاکھ کاچیک دیااورکہاکہ فخرپاکستان کےساتھ مل کرپورےپاکستان میں دس لاکھ پودےلگانے کا اعلان کیا۔
واضح رہےکہ ارشدندیم نےپیرس اولمپکس میں پاکستان کا سرفخرسےبلند کردیاتھا، پیرس اولمپکس میں مینزجیولن تھروکےفائنل میں ارشد ندیم نے92.97  میٹر کی تھرو کرکےریکاڈقائم کردیا۔
دفاعی چیمپئن بھارتی نیرج چوپڑا 89.45 میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے اپنی پانچ تھروز ضائع کردیں۔
پاکستان نے آخری گولڈ میڈل 1984 میں 40 سال پہلے جیتا تھا جو ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔

فائنل مقابلے کے دوران ارشد ندیم اپنی پہلی باری میں تھرو نہ کرسکے لیکن دوسری باری میں انہوں نے 92.97 میٹر تھرو کی جو اولمپکس کی تاریخ کی اب تک سب سے بڑی تھرو ہے۔
تیسری باری میں ارشد ندیم نے 88.72 میٹر، چوتھی باری میں 79.40 میٹر، پانچویں باری میں 84.87 میٹر جبکہ چھٹی باری میں91.79 میٹر تھرو کی۔
اس سے قبل اولمپک میں سب سے بڑی تھرو کا ریکارڈ ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن کے پاس تھا جنہوں نے 2008 بیجنگ اولمپکس میں 90 اعشارئیہ 57 میٹر تھرو کی تھی، ارشد ندیم نے 16 سال بعد یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Leave a reply