پی ٹی آئی اورجےیوآئی کےد رمیان ڈیڈلاک برقرار

0
40

تحریک انصاف اورجےیوآئی مذاکراتی کمیٹی میں مذاکرات تعطل کاشکارہیں،دونوں جماعتوں میں ڈیڈلاک برقرارہے۔
ذرائع کےمطابق سربر اہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان ابھی تک پی ٹی آئی رہنماؤں سے ناراض ہیں، اپوزیشن کےمشترکہ اجلاس میں بھی مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی رہنماؤں سے گلے شکوے کرتے رہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی بھرپور کوشش کی، پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے ایک ساتھ چلنے کے لئے 5، 5 ارکان پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی بنائی تھی ۔دونوں کمیٹیوں کے مابین مذاکرات کیلئے اجلاس کی تاریخ طے کی گئی مگر جے یو آئی پیچھے ہٹ گئی ۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی کی جانب سے جے یو آئی سے رابطہ بھی کیا گیا تھا،جمعیت علما اسلام مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات اور اجلاس سے انکار کردیا،جے یو آئی نے مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس مولانا فضل الرحمان کی ’ہاں‘ سے مشروط کردیا۔
جےیوآئی مذاکراتی کمیٹی نےتحریک انصاف کوجواب دیاکہ ابھی ہماری مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات اور بات چیت کرکے ہی مذاکرات کا عمل آگے بڑھائیں گے۔
ذرائع کےمطابق جمعیت علما اسلام کے رہنما اسد قیصر کے بھائی کے بیانات سے بھی سخت نالاں ہیں، اسد قیصر کا بھائی مسلسل جے یو آئی کو ٹارگٹ کررہا ہے، ایک طرف بڑا بھائی مذاکرات چاہتا ہے تو دوسرا بھائی مخالف بیانات دے رہے ہیں،مولانا فضل الرحمان کی حالیہ بیان پر بیرسٹر گوہر کی تردید آنے سے بھی مولانا ناراض ہے،مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی اراکین کی اسمبلی سے استعفے دینے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔

Leave a reply