بانی پی ٹی آئی اورفیض حمیدکےدرمیان گٹھ جوڑ تھا ،عطا تارڑ

0
60

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی اورجنرل ریٹائرڈفیض حمیدکےدرمیان گٹھ جوڑتھا، انہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
نجی چینل کےپروگرام میں گفتگوکرتےہوئےوزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ تحریک انصاف کےماضی کودیکھتےہوئےمجھےنہیں لگتاانہیں اجازت دی جائےگی۔ فیض حمید نے بھرپور کوشش کی کہ پی ٹی آئی برسر اقتدار رہے، 9 مئی بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ہوا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےعطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ جماعت اسلامی کےلوگ پُرامن تھے،دھرناپُرامن اندازمیں دیا۔خودکو پرامن کہنے سے کوئی پُرامن نہیں ہو جاتا، ثابت کرنا پڑتا ہے۔بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کے درمیان گٹھ جوڑ تھا، انہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، میں نہیں جانتا کہ بانی پی ٹی آئی کامعاملہ کس کورٹ میں جائے گا، مجھے لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی خوف ہے۔

Leave a reply