کراچی والوں کیلئےبُری خبر:بجلی کی قیمت میں بڑااضافہ

0
43

کراچی کی عوام کےلئےبُری خبر،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی والوں کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق نیپرانےکےالیکٹرک کےلئےبجلی 5روپے76پیسےفی یونٹ مہنگی کردی۔ بجلی مئی اور جون کی دو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق مئی کی ایدجسٹمنٹ کے تحت 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 3 روپے 17 پیسے مہنگی کی گئی ۔مئی کا اضافہ اکتوبر میں اورجون کا نومبر میں وصول کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سیلزٹیکس سمیت کے الیکٹرک صارفین سے 13 ارب روپے سے زائد رقم اضافی وصول کی جائے گی۔

Leave a reply